نوشہرہ(مانند نیوز) ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن نوشہرہ حرکت میں آگئے ڈپٹی کمشنر، ٹی ایم او اور ٹی او آر کا رشکئی، شیرین کوٹھے سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن شاہراہوں کو صاف کر دیا گیا قومی شاہراہوں پر قابض عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ڈی سی، ٹی ایم او کا بیان تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خان کی خصوصی ہدایت و نگرانی، ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین کی قیادت اور ٹی او آر شاہانہ سکندر کی موجودگی میں تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن نوشہرہ کی انسداد تجاوزات ٹیم کے ہمراہ نوشہرہ کے علاقوں رشکئی اور شیرین کوٹھے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے شیرن کوٹھے، رشکئی کے مین جی ٹی روڈ پربرسوں سے قائم ناجائز تجاوزات مسمار کر دئیے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال، ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین اور ٹی او آر شاہانہ سکندر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوشہرہ بھر کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے مکمل منصوبہ بندی کر دی گئی ہے جس میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی بھی شامل ہے۔