سوات (مانند نیوز)سوات کے نوجوان وکیل فیاض حکیم کو لاء سٹوڈنٹس کمیشن آف پاکستان کے بیسٹ ایوارڈ 2022 سے نوازاگیا۔فیاض حکیم سال 2022 میں لاء سٹوڈنٹس کمیشن ضلع سوات کے چیئرمین رہے۔جنہوں نے اس دوران لاء کے طلباء کے لئے بہترین خدمات انجام دیں اور پاکستان بھر میں بہترین کارکردگی پر بیسٹ ایوارڈ آف دی ائر2022 کے لئے چن لئے گئے۔ لاء سٹوڈنٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سوات کے صدر محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ نے انہیں ایوارڈ دیا اور انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر فیاض حکیم کاکہناتھا کہ وہ آئندہ بھی لاء کے سٹوڈنٹس کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں بحیثیت چیئرمین پہلی پوزیشن اور بیسٹ ایوارڈ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔