کاٹلنگ (مانند نیوز )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں آل پارٹی گرینڈ امن جرگہ اجلاس، بڑھتی ہوئی بدامنی ، خونریزی، لوڈ شیڈنگ اور اداروں کے بے حسی کے خلاف موثر اور عملی اقدامات کا اعلان، گرینڈ جرگہ سابق ایم پی اے نون لیگ تحصیل صدر صاحبزادہ رحیم خان کے صدارت میں منعقد ہوا۔ نظامت کے فرائض الخدمت کے ضلعی صدر تاج ملوک نے انجام دی۔ گرینڈ جرگہ میں اے این پی تحصیل صدر الحاج فضل رحمان بن یامین، پی ٹی ائی تحصیل صدر زرشاد خان، تحصیل چیئرمین و جے یو ائی امیر مفتی حماد اللہ یوسفزئی، حافظ حیدر علی، پیپلز پارٹی تحصیل صدر اسلم خٹک و مراد علی ناظم، تحصیل خطیب مولانا فضل اللہ، تنظیم تاجرا ن سراج الاسلام، فرمان غنی ، پاکستان بزنس فورم کے جاوید احمد خان، پن تحصیل کے صدر رئیس احمد خان، کالجز کے نمائندے جمریز خان، کاٹلنگ پریس کلب کے صدر محمد ایوب ایوب ، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر امتیاز علی شاہ ننگیال، اور دیگر نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 اہل کاٹلنگ کے لئے بہت بھاری ثابت ہوا۔ تحصیل کی سطح پر چالیس سے زائد افراد مختلف وجوہات کی بناءپر قتل کئے گئے۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں 22سے زائد افراد گولیوں کے شکار بنے۔ جبکہ منشیات کا دھندہ عروج پر رہا ۔ جوا خانے اور دیگر سماجی برائیاں آب و تاب پر ہے۔ جس کی وجہ سے تحصیل کاٹلنگ امن سبوتاژ ہوچکا ہے۔ قبضہ مافیا بھی بے لگام ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے عام ادمی کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مہنگائی نے بھی عوام کے عزت نفس کو جھنجوڑ دیا ہے۔ ان تمام وجوہات کی بناءپر تحصیل کاٹلنگ کی سطح پر بدامنی کی لہر بڑھ گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں اگے بڑھ کر بدامن کے روک تھام کے لئے راست اقدامات اٹھائیں انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں علاقے کے عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ 5جنوری کو یوتھ پارلیمنٹ امن مارچ کرے گی۔ اور اسی دن گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا جن میں آئی جی مردان ، ڈپٹی کمشنر مردان، ڈی پی او مردان اور دیگر سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ امن ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے۔ اس کے لئے ڈی ار سی اور مقامی جرگوں کے ذریعے آپس کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھائی جائے گی۔