سوات(مانند نیوز)سوات پریس کلب میں مبارکباد کا سلسلہ بدستور جاری، سیاسی و سماجی اور اہم شخصیات کا آمد، پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد، جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمید الحق، اختر علی خانجی، الخدمت کے صدر محمد زادہ، حیات علی، مردان پریس کلب کے سابق صدر و روزنامہ ندائے وطن مردان کے چیف ایگزیکٹیو لطف اللہ لطف اور آل سوات دودھ دہی ایسو سی ایشن سوات کے صدر فضل محمدنے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنا کر مبارکباد دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور سوات کے عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہے کہ نومنتخب عہدیدار بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھ کر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے ترقی اور امن کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے