بونیر(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر سال 2023 کے انتخابات میں محب الحق صدر اور عبدالرحمان عابد بلامقابلہ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ہیں۔شوکت علی فنانس سیکرٹری،سلطان غنی نائب صدر اور معمبر زمان جائنٹ سیکرٹری چن لئے گئے ہیں۔ پریس کلب کی نئی کابینہ کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔انتخابات ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر اسرار احمد ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری محبوب الرحمان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوئے۔الیکشن نگران کمیٹی نے الیکشن کمیٹی کی جانب تمام انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا اور پریس کلب پیڈ پر تحریر رقم کرکے دستخط کئے۔ واضح رہے کہ سال 2023 کے انتخابات کے انعقاد کے لئے جنرل باڈی اجلاس میں سعید الرشید کی سربراہی میں سید باچا اور عمران اللہ پر مشتمل تین رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ بار کے معزز نائب صدر اور جنرل سیکرٹری نے کی۔الیکشن کمیٹی نے کاغذات نامزگی وصول کئے اور اخری وقت تک موصول ہونے والے امیدواروں کے کاغذات کاجائزہ لیا اور بلا مقابلہ منتخب ہونے کے اعلان کے لئے نگران کمیٹی کو سفارشات پیش کئے جس کا باقاعدہ اعلان نگران کمیٹی نے کی۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے اپنے مختصر بات چیت میں کہا ہے کہ کابینہ پریس کلب اور ممبران کے فلاح و بہبود اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی زمداری اداکرے گی۔