مردان(مانند نیوز)تحریک اہلسنت کے عہدیداروں نے کہا ھے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ سیاسی مفادات کی حصول کے لئے بیرونی ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں ملکی بقاء اور سالمیت کے لئے پوری قوم کو افواج پاکستان کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑا ہو نا ہوگا۔جے یو پی کے صوبائی سرپرست علامہ قاضی شاہ روم باچہ، سنئیر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر، تحریک اہلسنت کے صوبائی امیر علامہ فضل منان قادری، مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل قادری اور دیگر رہنماؤں نے مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ھے معاشی صورت حال انتہائی ابتر جبکہ امن وامان وسیاسی لحاظ سے ملک اندرونی خلفشار کا شکار ھے ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کی وجہ عمران خان کا بیانیہ ھے جو آئے روز ملک کے ڈیفالٹ ھونے کے شوشے چھوڑ رہے ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری روک گئی ھے اور سرمایہ کار ملک سے اپنی انوسٹمنٹ نکال رہے ہیں ۔انہوں نے موجودہ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی زندگی بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔