اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے۔ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالفت بیانیہ پاکستان کی سرزمین پربھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے