اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کی تمام انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،مریم نواز کا تمام انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ مریم نواز کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کے لئے رانا مشہود احمد اور سیف الملوک کھوکھر سمیت تین نام موصول ہوئے ہیں۔ مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد لاہور کی صدارت کا فیصلہ کریں گی جبکہ سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کے لئے فیورٹ ہیں۔اس کے علاہ مریم نواز کا خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو فارغ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے دورے بھی کریں گی جبکہ انکا نوازشریف سے پہلے رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے