کرم(مانند نیوز) کرم پولیس نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ناکہ بندی میں سنیپ چیکنگ کے دوران 02ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالصمد خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عظمت بنگش کی زیر نگرانی تھانہ ایس ایچ او احمد یار کی قیادت میں (NET)ٹیم کے انچارج ایس آئی عابد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پاراچنار بائی پاس روڈ نزد کراخیلہ چوک کے قریب ناکہ بندی میں جاری سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کلٹس موٹر کار بغیر نمبری کے بدوران تلاشی ملزم سرتاج حسین ولد ممتاز حسین سکنہ سپین خیل بانڈہ اور ملزم احمد حسین ولد مختار علی سکنہ احمد زئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 60 گرام آئیس اور ایک عدد 30 بور رائفل بنمونہ کلاشنکوف بمعہ 02 عدد میگزین برآمد کرلی پکڑے گئے ملزمان کو گاڑی سمیت تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دیا جہاں ان کے خلاف 11ACNSA/15AA دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیے گئے۔