پاراچنار (مانند نیوز)پاراچنار میں ضلع کرم کے 123 طلبا و طالبات میں محکمہ سوشل ویلفئیر ‘زکواہ و عشر کی جانب سے فی کس 50 ہزار روپے کے رحمت العالمین سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے جن میں پہلی جماعت سے لیکر بارویں جماعت تک کے معذور طلبا و طالبات شامل تھے ‘  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ان سپیشل طلبا و طالبات سمیت ایم پی اے سید اقبال میاں ‘ تحصیل چئیرمین سینٹرل کرم ڈاکٹر احسان اللہ سیاسی و سماجی کارکنان ‘ بلدیاتی نمائیندوں، محکمہ تعلیم کے آفسران شریک ہوئے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس سے پہلے قبائلی علاقوں میں کبھی بھی ان سپیشل آفراد میں اس طرح کے امدادی وظائف تقسیم نہیں ہوئے تھے جو پی ٹی آئی کی حکومت میں ہورہے ہیں ایم پی اے سید اقبال میاں نے کہاں کہ یہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غریب دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے اہل علاقہ نے خیبر پختونخواہ صوبائی حکومت کی جانب سے معاشرے کے سپیشل آفراد کی امداد کو سراہا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ اس پروگرام کو جاری رکھا جائے تاکہ دیگر معذور طلبہ و طالبات بھی مستفید ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے