لاہور(مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت ملکی تاریخ میں پہلی بار 572 روپے فی کلو ہوگیا اور فارمی انڈے 283 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت میں دو روز میں 38 روپے کا اضافہ کردیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ شہریوں نے کہا کہ لاہور میں شادی سیزن کی وجہ سے مافیاز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مرغی اور انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 570 روپے سے مہنگا کرکے 572 روپے کلو کردیا گیا اور ہول سیل زندہ برائلر 373 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 381 روپے فی کلو کے حساب سیفروخت کی جارہی ہے۔ لاہور میں انڈوں کہ قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 277 روپے سے بڑھا کر 283 روپے درجن ہوگئے اور انڈوں کی پیٹی کی قیمت  8 ہزار 3 سو 70 روپے کی مقرر کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے