اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سعودی کلب النصر کا باضابطہ طور پر حصّہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔سعودی عرب ایک اسلامی ریاست ہے اور شرعی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے وہاں کسی بھی جوڑے کو شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین کو اب اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر اپنی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو کیا سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔اس حوالے سے سعودی ماہرینِ قوانین نے ہسپانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے لیے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور اُنہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔اُنہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں  اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے، یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہو گی۔سعودی ماہرینِ قوانین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر بہت سخت قوانین ہونے کے باوجود بھی آج کل سعودی حکّام غیر ملکیوں کے ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت النصر کلب پرتگالی فٹبالر کو21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے