نوشہرہ (مانند نیوز)پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کا آٹا بحران اور آٹے کی قیمتوں میں  بے لگام اضافہ کے خلاف ضلع نوشہرہ اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں احتجاج مضحکہ خیز اور بے بس عوام کے زخموں  پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ دونوں حکمران اتحادوں کا موجودہ اچھل کود  چور مچائے شور کے مترادف ہے بلکہ یہ صورتحال اب آگے بڑھ کر چوری اور سینہ زوری بھی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی عنایت الرحمٰن امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ نے ضلعی زونل و مقامی عہدیداران کے تربیتی ورکشاپ اور حق دو نوشہرہ تحریک کے اگلے مرحلے کے متعلق  مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم موجود ہے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی میں اضافہ کردیا ہے اوپر سے سرکاری ریٹ کے نام پر لوگوں کوذلیل کیا جاررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ملک کی تاریخ کی بد ترین حکومتیں ہیں جو ایک طرف کرپشن اور مہنگائی کے دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے میں لگی ہوئی ہیں اور دوسری طرف بے شرمی اور ڈھٹائی میں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتوں کا قیام اور قومی خزانیکی بیدری سے لوٹ مار کے باوجود باقی رہنا اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے  اسٹبلیشمنٹ کو متنبہ کیا کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے وہ انکی وجہ سے مظلوم عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر ان کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ رہے ہیں۔انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ عوام کا استحصال کرنے والے دونوں کرپٹ اور نا اہل اتحادوں کی حمایت  ترک کرکے عوام کی حمایت کرے تاکہ ملک و قوم کو ان کی امنگوں کے مطابق عوام کو جوابدہ ، اہل اور دیانتدار حکمران نصیب ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے