سوات(مانند نیوز)سوات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2023 کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں.سلطان رومعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس سوات کے دفتر سے ایک جاری بیان کے مطابق سمسٹربہار 2023 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کورسز، مڈل ٹیک،میٹرک، ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے 21فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارم 15جنوری سے 15فروری تک وصول کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ٹیچرٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری(بی ای)اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز شامل ہوں گے۔یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے تحت اب دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔اِن پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے،اس میں طالب علم اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کرواسکتے ہیں اور امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس  علاقائی دفتر سوات کے علاوہ تینوں اضلاع یعنی شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری، ضلع بونیر کے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول  ڈگر اور گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ اپر سوات میں قائم کردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوں گے،واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے