شیرگڑھ (مانند نیوز) ایس ڈی پی او بشیر احمد یوسفزئی کی زیر صدارت تھانہ شیر گڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ہارون رشید خان کی احکامات پر تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ  کے عمائدین منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایس ایچ او ریاض خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے مقررین اور شرکاء نے ڈی ایس پی تخت بھائی کو اپنے مسائل و تجاویز پیش کئے جن افراد نے کھلی کچہری میں اظہار خیال کیا ان میں ولی خان مہمند،سابق تحصیل ناظم جاوید اقبال سابق ناظم محمد شفیق، ناظم خالد شاہ، امید سحر پاکستان کے چیئرمین منصور خان انجمن دکانداران شیر گڑھ کے صدر ارشاد عزیز جنرل سیکرٹری حاجی بخت ذادہ بغداد گل نور حبیب ایڈوکیٹ،حاجی شاہ وزیر خان قذافی کاشف علی اعتبار گل فوجی اور دیگر شامل تھے  ایس ڈی پی او بشیر احمد یوسفزئی نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں آپ کے ہرجائز مسئلے کے حل کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے جائیں گے عوام  سماجی جرائم خاص طورپر منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں والدین کے نام  انہوں نے کہا  کہ اپنے بچوں کی روزمرہ معمولات پر نظر رکھیں اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ جیسے لعنت سے سختی سے منع کریں پروگرام کے اختتام پر ملکی و قومی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے