اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئرس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئرس کے سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 59 فیصد کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئی ہے اور 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی فکر کی بات ہے پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمائیت میں یکجا ہیں، اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دبا ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کئے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے لہذا جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوری ٰکی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے