اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)توانائی کی بچت کے لئے قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 22 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔توانائی کی بچت کے لئے بنائی گئی 22 رکنی کمیٹی کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔کمیٹی اراکین میں وزیر خزانہ، تجارت، وزیر توانائی، انڈسٹری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر کمیٹی میں شامل ہونگے، متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔22 رکنی کمیٹی توانائی بچت کے قلیل المدتی اور درمیانی مدت کے اقدامات کی نگرانی کرے گی، توانائی کی بچت سے متعلقہ صوبائی فریقوں سے بھی مذاکرات کئے جائیں گے جبکہ کمیٹی سر کلر ڈیٹ اور توانائی امپورٹ بل میں کمی کے لئے اقدامات بھی کرے گی۔بجلی بچت منصوبے میں ایل ای ڈیزبلب، جدید پنکھے اور الیکٹر بائیک کی پروڈکشن کی مانیٹرنگ شامل ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے