اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وکلا ء کمپلیکس کی جلد تعمیرکے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو 16 جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد میں وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرکے معاملے پرورک آرڈر جاری نہ کرنے پر اسلام آباد بار کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری وزارت قانون اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔کیس کی سماعت اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جبکہ صدرڈسٹرکٹ بار حفیظ اللہ یعقوب اپنے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل شعیب شاہین نے موقف پیش کیا کہ ورک آرڈر جاری کرکے کام شروع کرنا تھا مگر کچھ نہیں کیا گیا، میں خود فریقین سے ملا، ایک ماہ میں ورک آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا تھا۔ وکیل شعیب شاہین نے استدعا کی کہ فریقین کو آج (جمعرات کو) ہی طلب کر لیں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ یہ عدالت ایسا کوئی تاثر نہیں دینا چاہتی کہ اپنے کاموں میں تیزی دکھاتے ہیں۔ میں ڈائریکٹ کبھی کسی کو نہیں بلاتا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اگلا پیر یا منگل رکھ لیتے ہیں جو مناسب طریقہ ہے۔عدالتِ عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے