پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکا آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا۔آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار مبینہ دہشت گروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ گرفتار چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے