کوہاٹ (مانند نیوز)انسانیت کے بے لوث خدمت اورعوامی فلاحی کام میرے بچپن کا خواب تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے شرمند ہ تعمیر ہوا۔ آج میری فلاحی تنظیم کاروان عمل کے بینرتلے ہرسال رمضان دسترخوان کے علاوہ کے ڈی اے ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرتقریباً 150 افراد کیلئے فری دسترخوان چل رہاہے۔اسی طرح بے سہارایتیم بچوں / بچیوں،معذور افراد اور بیواؤں کیلئے سلائی کڑائی کی فری تربیت دینے کے علاوہ کوہاٹ کے نامی گرامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کے تحت ہرادارے میں دو معذور بچوں کوان کی تنظیم کی طرف سے فری تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار کوہاٹ کے فلاحی تنظیم کاروان عمل کے صدر سلیم الطاف ایڈوکیٹ نے بدھ کے روز پختونخواریڈیو کوہاٹ کے پروگرام   ”ملاقات“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے گزشتہ ماہ رمضان سے فری افطاری دسترخوان کے علاوہ فری سحری دسترخوان بھی شروع کیاہے جبکہ نوجوانوں کی روزگارکے سلسلے میں بھی رہنمائی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے سہارا ور نادار لوگوں کی خدمت کا کام ان کیلئے عطیہ خداوند ی ہے اور اپنے رب کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ ان سے یہ عظیم کام لیا جارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلائی کڑائی مرکز میں 40 افراد کی تربیت کی گنجائش ہے جبکہ چھٹے بیج میں 28 بچے اور بچیاں زیر تربیت ہیں۔اب تک 120 بچیوں کو یہ تربیت دی جاچکی ہے۔سلیم الطاف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کاہے اور اس سے موجودہ صورت حال سے نکالنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔لہٰذا ہمیں دن رات ایک کرکے اس اہم کاز کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔کاروان عمل کے صدر نے آٹے کے موجودہ جاری بحران میں بے سہار اافراد اوربیواؤں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے فلاحی کاموں کے سلسلے میں حکومت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔ اسی طرح کوہاٹ کے مفاد عامہ اورحقوق کیلئے کام کرنے میں مقامی افراد کے سیاست سے بالا ترہوکر کردار کو کوہاٹ کی خوش قسمتی قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صرف سرکاری نوکریوں پر انحصارکرنے کی بجائے چھوٹے کاروبار پر توجہ دے اس سلسلے میں ان کی تنظیم ان کی بھرپوررہنمائی کرے گی۔اسی طرح  سوشل میڈیا کے فورم سے آمدنی کیلئے بھی ان کی تنظیم سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے