کوہاٹ (مانند نیوز) چور پارٹی نے عوام کو بدامنی کے بعد آٹا بحران میں دھکیل کر صوبہ کو اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔غیور پختونوں کے مینڈیٹ کو چرانے والے صوبائی وزراء کھلے عام آٹا سمگلنگ میں ملوث جبکہ غریب عوام کو سرکاری آٹے کے بہانے ذلیل کیا جا رہا ہیں کٹھ پتلی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں وافر مقدار میں گندم کی موجودگی کے باوجود صوبہ میں آٹا بحران سمجھ سے بالاتر ہیں احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کی کال پر کوہاٹ میں بھی اے این پی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کمر توڑ مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف  شدید بارش کے باوجود زبردست احتجاجی  مظاہرہ ہوا۔ جس میں پارٹی ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر صفدر، سید کاشف شاہ، راہب نور، مسعود ایڈووکیٹ، عثمان خٹک، ڈاکٹر اشتیاق اور ہمایون ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ وافر مقدار میں گندم افغانستان اسمگل جبکہ گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ہے اور دوسری طرف عوام کوذلیل و خوار کیا جا رہا  ہیں، جو کہ حکومت وقت کیلئے انتہائی شرم اور افسوس کا مقام ہے۔ کیونکہ مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے غریب عوام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہیں جبکہ حکومتی پارٹی اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہیں کیونکہ غریب پختونوں کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ان کے پیسے اپنی عیاشیوں اور کرسی بچانے پر صرف ہورہی ہیں جس کا خمیازہ صوبہ کے غریب عوام بھگت رہیں انہوں نے وزیر اعلی سمیت صوبائی وزیر خوراک فی الفور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر آٹا بحران میں ملوث افراد کی نشاندھی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں اور غریب عوام کیلئے بلاتاخیر آٹا کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے اس میں مزید شدت لائے گی تاکہ غریب عوام کی مزید حق تلفی نہ ہوسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے