مردان(مانند نیوز)جماعت اسلامی کے امیر غلام رسول نے کہا ھے کہ ملک میں مہنگائی اور آٹابحران مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی مشت گریبانی کا نتیجہ ھے۔اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ان کا کام صرف اقتدار حاصل کر نا ھے مہنگائی اور آٹے کی مصنوعی قلت کے خلاف 12 جنوری کو کچہری چوک میں اختجاجی مظاہرہ ہوگا وہ مردان پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر نائب امراء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن،عطاء الرحمن ایڈوکیٹ،پی کے 53 امیر ابراہیم بلند ،نائب امیر سعید اختر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سہیل احمد راہی،جے آئی یوتھ ڈسٹرکٹ صدر امتیاز ننگیال،بزنس فورم صدر پرویز بابو و دیگر بھی موجود تھے۔ضلعی امیر غلام رسول نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا موجودہ حکمران ہیں جو 70 سالوں سے اس ملک پر مسلط ہیں۔کبھی تبدیلی کے نام پر تو کبھی کسی اور نعرے سے عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار میں آتے ہیں۔پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں مگر پھر بھی گندم کا ریٹ پنجاب میں الگ اور کے پی میں الگ یہ سب ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ اپنے مفادات کے محافظ اور باریاں لیکر قومی دولت کی لوٹ مار کرتے ہیں ان کی مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اسی ٹولے نے مصنوعی بحران اور مہنگائی کے طوفان کے ذریعے غریب آدمی کا جینا مشکل بنادیا ہے، امیر محافظ اور باریاں لیکر قومی دولت کی لوٹ مار کرتی ہیں، ان کی مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج غریب مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں اور اپنے بچوں کی بھوک مٹانے اور سستے آٹے کےلئے ، بزرگ، مرد و خواتین لمبی قطاروں میں دربدر خوار ہو رہے ہیں، مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سبسڈائزآٹے کے مقررہ کوٹھے کو بڑھائے اور اعلان کیا کہ مہنگائی اور اٹے کے مصنوعی بحران کے خلاف 12 جنوری کو کچہری چوک میں اور اس کے بعد ضلعے کےمتخلف تحصیلوں بالترتیب مظاہریں کر یں گے۔