پبی (مانند نیوز)ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوم کی علامت۔عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کے لیے نوشہرہ میں ہفتہ ٹریفک منانے کا اغازمہم کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد عمر خان نے ٹریفک قوانین کی آگاہی پمفلٹ،کتابچہ اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے سے کیا۔سکول،کالجز میں سیمنار منعقد کئے جائینگے عوامی سطح پر ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے ضلع بھر میں ہفتہ ٹریفک منایا جائیگا اسی سلسلے میں نوشہرہ کینٹ جی ٹی روڈ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے ارشد احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ٹریفک انچارج سید جمیل شاہ کی قیادت میں ٹریفک وارڈن پولیس نوشہرہ کو عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے بارے میں منظم آگاہی مہم چلانے کا آغاز کرتے ہوئے اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے ارشد خان کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔موٹرسائیکل ڈرائیوران کو ہلمٹ دیکر اْسکے استعمال کو یقینی بنانے اور مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوران کو ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کرکے ٹریفک قوانین کے متعلق مختصر بریفنگ دیکر مہم کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد عمر خان نے آگاہی مہم کے حوالے سے کہا کہ ٹریفک قوانین کے آگاہی مہم سے شاہراہوں پر ٹریفک کے ہونے والے الم ناک حادثات اور ان میں ضائع ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کا سدباب ہو سکیانھوں نے مزید کہا کہ منظم ٹریفک منظم معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔مہذب معاشرے کی تکمیل میں ٹریفک ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہمیں اپنے ملک کو دنیا میں باوقار اور مہذب و باشعور ممالک کی صفوں میں لانے کے لیے بے ہنگم اور غیر منظم ٹریفک کو کنڑول کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔تاکہ حادثات میں انسانی قیمتی جانوں کے ضائع کی روک تھام کی جا سکے۔ہفتہ ٹریفک کے دوران سکولز،کالجز،بس اڈوں میں سیمنار منعقد کیے جائینگے