سوات(مانند نیوز)ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت بازاروں، سڑک کنارے یا عوامی مقامات پر جانور زبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہو گا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ بعض قصاب سڑک کنارے اور بازاروں میں جانور زبح کرتے ہیں جو نہ صرف صحت عامہ کے لئے مضر ہے بلکہ یہ شہری ماحول کو بھی آلودہ کر رہا ہے لہذا پابندی ناگزیر ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قصابی مقرر کردہ قصاب خانے میں ہو گی اور دیگر جگہوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے