بٹ خیلہ (مانند نیوز) ایم سی ٹی سی ملاکنڈ کی عدالت نے منشیات سمگلنگ میں گرفتار ملزم کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا پڑی گی۔ تفصیلات کے مطابق 24 مئی 2022 کو تھانہ الہ ڈھنڈکے حدود میں ملزم محمد صالح ولد حاجی گل ساکن باڑہ کے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد ہوئی، ائی ایچ سی فضل امین نے کیس کی تفتیش مکمل کرکے مقدمہ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ / ایڈیشنل سیشن جج رشید اللہ کنڈی کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہوکر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم کو 382-B کا فائدہ دیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے