بٹ خیلہ (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ نے بٹ خیلہ میں آٹا کی مصنوعی قلت اورشدیدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ضلعی صدر اعجاز خان کی قیادت میں ضلعی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکال کر آٹا بحران کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدر اعجاز خان، جنرل سیکرٹری ارشاد مہمند، محمد ابرار، ماسٹر رب نواز، اسحاق اور دیگر نے کہا صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کال پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مرکزمیں پی ڈی ایم اور صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکومتیں ہے دونوں اپنے کارکنوں کو سرکاری آٹا مہیا کرکے اے این پی کارکنوں سمیت عام عوام کو محروم رکھتے ہیں، اس لیے مرکزی اور صوبائی حکومت فوری طور پر یہ سلسلہ ختم کریں ورنہ غریب عوام کی بھوک مٹانے کے لیے آئندہ گندم کی گوداموں اور آٹا کی دکانوں پر حملہ کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں  سمیت ضلعی انتظامیہ پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اقتدار کی جنگ میں عوامی مسائل  نظر انداز کردئیے ہیں جس کی ہم شدید الفاذ میں مزمت کرتے ہیں، اے این پی نہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور نہ پی ڈی ایم کے ساتھ بلکہ مشکل کے اس گھڑی میں غریب عوام کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے