لاہور(مانند نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے بدنیتی اور بددیانتی ثابت کر دی۔انہوں نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے لیے 186 ووٹ حاصل کیے تھے۔پرویز الہی نے کہا تھا کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔پرویز الہی نے کہا تھا کہ اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے