لاہور(مانند نیوزڈیسک)پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اعتماد کے ووٹ کے لیے پنجاب اسمبلی میں غیرحاضر ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ میں 5 ارکان غیرحاضر رہے جن میں دوست مزاری، خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل چیمہ اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق غیر حاضر ارکان کی نااہلی کے لئے ریفرنس بھیجا جائے گا۔مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور آزاد امیدوار بلال وڑائچ سمیت 191 ووٹ تھے، ہمارے 5 اراکین اسمبلی غیرحاضرتھے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اراکین کے ضمیر خریدنے کے ڈرامے کا  ڈراپ سین ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کو پرویزالٰہی کی ناکامی کا یقین دلانے والوں نے ہاتھ کردیا، رانا ثنااللہ نے کہا پنجاب حکومت لیے بغیر اسلام آباد نہیں جاؤں گا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بتاناچاہتی ہوں پنجاب حکومت کوئی خیرات میں بٹنے والی چیز نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے