تخت بھائی(مانند نیوز) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی معیشت، بقاء اور سالمیت کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھائیں جائے اور کاروبار کیلئے نئے مواقع پیدا کریں اگر ملک کی معیشت مستحکم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر آف کامرس کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ملک کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ آئے روز مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔غریب عوام اور بالخصوص تاجر طبقہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں موجودہ مہنگائی سے تاجر برادری، ماربل انڈسٹری،صرافہ برادری اور زراعت تباہی کی طرف جارہی ہے دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہیجس سے کارخانوں سے وابستہ مزدور کارطبقہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمی آرہی ہے۔اگر حکومت نے مہنگائی قابو نہیں کیا تو کارخانوں سے وابستہ ہزاروں مزدور کار بے روزگار ہو جائینگے۔ لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ظاہر شاہ نے کہا کہ حکومت نے اگر تاجر دشمن پالیسیاں ترک نہ کی اور مہنگا?ی میں کمی نہ لا?ی تو عوام خودکشیوں پر مجبور ہوجاینگے۔ظاہر شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناجائز ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے-