پبی (مانند نیوز) طلباء  قوم کا سرمایہ ہے۔ٹریفک قوانین کی آگاہی اورپاسداری آپ پر لازم ہے۔مہذب قوم کی پہچان مہذب ٹریفک سے ہوتی ہے ان خیا لات کا اظہا ر۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان  ہفتہ ٹریفک مہم کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ارشد احمد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جمیل شاہ خان انچارج ٹریفک بھی موجود تھے۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان سیمینا رکے دوران طلباء کو ون ویلنگ کے نقصانات،ہلمٹ کینہ استعمال،کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات،روڈ کراس کرنے کے اْصول اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔طلباء  میں ٹریفک قوانین کی معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے طلباء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء  قوم کا سرمایہ ہیں۔ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کرکے اْس کی پاسداری آپ پر لازم ہے۔مہذب قوم کی پہچان مہذب ٹریفک سے ہوتی ہے اور انشاء اللہ ہمارے طلباء ایک مہذب قوم بن کر اْبھرے گی۔ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کا مقصد نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرکے منظم ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے