جمرود (مانند نیوز)جے یو ائی جمرود کا باب خیبر کے مقام پر خیبر پختون خواہ میں مہنگائی اور مصنوعی اٹے بحران پر وزیراعلی خیبر پختون خوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ?-مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر وزیراعلی اور صوبائی وزراء خیبر پختون خوا کے خلاف نعرے بازی درج تھے مظاہرے کی قیادت جے یو ائی جمرود کے امیر مولانا گل نواز اور جوائنٹ سیکرٹری حاجی کریم افریدی کر رہے تھے -مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد کریم افریدی سید کیبر افریدی مولانا دلاور درویش اور مولانا گل نوازنے کہا کہ اٹے بحران میں صوبائی حکومت اور وزیراعلی محمود خان ملوث ہے کیونکہ صوبے کے گوداموں میں وافر مقدار میں گندم موجود ہیں وزیر خوراک نے گوداموں میں ذخیرہ کیا ہے محکمہ فوڈ اور نیب ان گوداموں پر چھاپے مارکر سیل کریں اور فلور ملز کے حوالے کر دے تاکہ عوام کو پرانے قیمتوں میں اٹا دستیاب ہو جائے وزیراعلی محمود خان نے صوبے کو اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر لاہور زمان پارک میں عمران خان کی چوکیداری شروع کی ہے پختون قوم اب بیدار ہوچکے ہیں وزیراعلی کی مزید ڈرامہ بازی نہیں چلی گی _اور جے یو ائی انکے ہر سازش کو ناکام بنادینگے?انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے جمرود میں مختلف مقامات پر خواتین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس میں پی ٹی ائی کے ورکرز اور ذمہ دار ملوث ہیں جوکہ عزت دار خواتین کو گھروں سے نکال کر بے پردہ کر رہے ہیں جوکہ قابل مزمت ہے