تخت بھائی(مانند نیوز)ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی زیر صدارت تھانہ شیر گڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈی پی او مردان ہارون رشید خان کی احکامات پر تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او ریاض خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،مقررین اور شرکاء نے ڈی ایس پی تخت بھائی کو اپنے مسائل و تجاویز پیش کئے۔ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مردان پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے آپکے ہرجائز مسئلے کے حل کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے عوام الناس سماجی جرائم خاص طورپر منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں  پولیس کا ساتھ دیں۔ والدین کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کی روزمرہ معمولات پر نظر رکھیں۔اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ جیسے لعنت  سے منع کریں، پروگرام کے اختتام پر ملکی و قومی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے