ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے تمام ضلعی محکمہ جات کے افسران کو ہدایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تمام محکمہ جات پروفارمنس کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں،کھلی کچہریوں میں سامنے آنے والی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو فیڈ بیک یقینی بنایاجائے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے،شہریوں سے موصول شکایات پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ریونیو سٹاف اور ریونیو سروسز کی فراہمی کو سہل اور بہتر بنانے کے لیے تمام ریونیو افسران تواتر کے ساتھ دورے اور پڑتال یقینی بنائیں،ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی اولین ترجیع ہے کہ تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں،سٹیزن پورٹل پر نیگٹو فیڈ بیک کا نوٹس، تمام متعلقہ افسران مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے شہریوں سے رابطہ،  مسائل کا حل یقینی بنائیں،پولی تھین بیگز کے استعمال کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے،شہریوں کو بہتر ادویات اور صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈی ایف سی ایبٹ آباد پرائس کنٹرول کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی فروٹ اور پولٹری کے نرخ اپنی نگرانی میں مقرر کروائیں،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں،تمام ٹی ایم ایز اپنے ایریا میں غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں،ڈپٹی کمشنرضلعی انتظامیہ کے افسران حلال فوڈ اتھارٹی اور کینٹ بورڈ کے تعاون سے ضلع بھر میں دودھ دہی کی موقع پر ٹیسٹنگ، ریسٹورنٹ کے کچن کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں،ریونیو افسران پٹوار خانوں میں شہریوں کو سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات یقینی بنائیں،تجاوزات کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے اورضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد تمام محکمہ جات کی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔یہ ہدایا ت انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جاری کیں۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کی ماہ دسمبر 2022 کے لیے پروفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو ایسے تمام ٹاسک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ٹی ایم۔اے لورہ، حویلیاں اور لوئر تناول، سی اینڈ ڈبلیو کو اپنے ایریا سے بل بورڈز اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے پولی تھین بیگز کے استعمال پر کاروائی کی ہدایت کی۔  مارکیٹ چیکنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کو ریگولر پرائس بیکنگ اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایت کی۔  انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیویلپمنٹ سکیمز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں اے ڈی سی فائنانس اینڈ پلاننگ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی ای اوز کو سکولز  کی صفائی، وائٹ واش کے حوالے سے ہدایت کی۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ  روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کی فکسیشن یقینی بنائیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ مل کر اشیاء خوردونوش خصوصا دودھ، دہی، ہوٹلوں کے کچن، مشروبات و دیگر اشیاء کی کوالٹی کا معائنہ اور شہریوں کو بہتر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹی ایم ایز، واسا، ایریگیشن، کینٹ بورڈ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے،نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تا کہ سیلابی صورتحال سے بچا جائے اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کو تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نیسڑکوں، گلیوں، کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائیٹس، ہاسپٹلز کی صفائی، دفاتر،  واش رومز، ریونیو سروسز میں فراہمی، حفضان صحت کی فراہمی، پبلک سروسز، کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائیٹس کی درستگی،  واٹر ٹینکس کی صفائی، کلورونیشن،  سٹرکوں کے اطراف کنسٹرکشن میٹریل کی صفائی، بس سٹینڈز کی صفائی، سپیڈ بریکرز کے خاتمے، فائلز کی جلد از جلد ڈسپوزل،  ڈومیسائل، سرٹیفکیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف رائٹ آف سے اور بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر کنسٹرکشن کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پبلک ڈیلیوری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کے مسائل اور سروسز کی بہتری کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری دفاتر میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1علی شیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنٰی اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی، سی این ڑبلیو بیلڈنگ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیو سٹاک، ٹی ایم او حویلیاں، لورہ، ٹی ایم اے ایبٹ آباد  سپورٹس آفس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس،ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل،  لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات کیافسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے