لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی تحلیل  کرنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،  گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو خط لکھ کر عبوری حکومت بنانے  کا کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی، مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے عمران خان اعلان کے مطابق کل پختونخواہ اسمبلی کسی وقت بھی تحلیل ہوسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے