بٹ خیلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی تحصیل بٹ خیلہ کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے سید بختیار معانی کے قیادت میں کمرتوڑ مھنگائ اور آٹے کے مصنوعی بحران کے خلاف زبردست مظاہرہ کارکنان نے بازار میں پیدل مارچ کرکے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف زبردست نعرے لگاکر آٹے کا زمہ دار قرار دیکرحکومت اور انتظامیہ سے سرکاری آٹا کے حصول تقسیم کار اور کوالٹی درست کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک میں کمرتوڑ مھنگائ اور خیبرپختونخوا میں آٹے کے مصنوعی بحران دوگناہ قیمت کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان نے بٹ خیلہ بازار مسجد سے پرانے بس سٹینڈ تک پیدل احتجاجی مارچ کیااور مرکزی وصوبائی حکومتوں کے خلاف بھرپور نعرے لگائے مظاہرہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی تحصیل امیر رحمان گل بٹ خیلہ کے امیر مفتی محمد ارشاد تحریک تحفظ حقوق بٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری ویلج چیرمین محمد الیاس خان شاہ صیب جنرل کونسلر علیم اللہ و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمر توڑمھنگائ کے زمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتوں میں شامل پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے قیادتِ اور دیگر تمام ممبران ہیں خیبرپختونخوا میں مصنوعی طریقے سے بحران پیدا کرکے غریب عوام کو دونوں ھاتھوں سے لوٹ لیا اور شرم کی بات ہے کہ دونوں مھنگائ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں جوکہ انتھائی شرم کی بات ہے مقررین نے مطالبہ کیا کہ ابادی کے مطابق سرکاری آٹے کا کوٹہ بڑھا دیا جائے تمام ویلج کونسلوں میں منصفانہ تقسیم کار شروع کرکے پسند ناپسند اورسیاسی مداخلت ختم کیا جائے ملاکنڈ انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے زمہ دار حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طورپرملاکنڈ میں سرکاری چوکر نما ناقص کوالٹی آٹے کا نوٹس لے جوکہ غریب بے بس اور مجبورعوام کے ساتھ انتھائی زیادتی اور ظلم ھیں جس پر جماعت اسلامی خاموش نہیں ھوگے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں