اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہے۔(ن) لیگ کے بت سے پرندے اڑان بھرنے کے لئے تیارہیں دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں۔شہبازشریف کیخلاف عدم اعتمادکوئی مسئلہ نہیں رہا13سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اوران کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔ZS