پشاور(مانند نیوز ڈیسک)گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بارروم میں فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لالہ عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ پشاور میں اداکردی گئی۔ عبدالطیف آفرید ی کی نمازجنازہ باغ ناران حیات آباد میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصررشید خان، وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابدشاہد زبیری،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین اوردیگر سیاسی اوروکلاء رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد عبدالطیف آفریدی کا جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقہ پہنچا کر سپردخاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالطیف آفریدی کو گزشتہ روز ان کے قریبی عزیز عدنان ولد سمیع آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے 9گولیاں فائر کیں جن میں سے چھ عبدالطیف آفرید ی کو لگیں۔پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے