اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی، ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران پراجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا۔جبکہ مریم اورنگزیب نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں ایک پولیو ورکر برف میں سے گزرکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پولیو کے مہلک مرض کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے۔ یہ وڈیو پاکستان کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔ قابل فخر ان ورکرز کو ہمارا سلام جو دہشت گردی اور سخت موسموں کا مقابلہ کرکے ہمارے کی بچوں کی صحت کی جنگ لڑتے ہیں۔ ان کا پاکستان کی آنے والی نسلوں پہ احسان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے