اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کے نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، جس کے لیے خصوصی اجلاس کے بعد حتمی اعلان آج (اتوار کو) کیا جائے گا۔ آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے دو، دو نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اہم اجلاس آج (اتوار کو) طلب کر لیا جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگراں وزیراعلی کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور کسی ایک نام پر اتفاق کر کے تقرر کی منظوری دے دی جائے گی۔قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے