تخت بھائی(مانند نیوز) عام الیکشن سے پہلے سابقہ حکومت کے وزراء اور ارکان اسمبلی کا کڑا احتساب نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ملگری وکیلان باچہ خان اور خان عبدالولی خان کے برسی کے موقع پر عہد کرتی ہے۔کہ جس طرح عوامی نشنل پارٹی کی پوری قیادت ہر قسم حالات کے باوجود باچہ خان کے فلسفہ سیاست کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اسی طرح ملگری وکیلان اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل کر کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کیا جائیگا۔ان حیالات کا اظہار ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے اجلاس میں کیا گیا۔جو سینئر قانون دان سینئر رہنماء نعیم خان ایڈوکیٹ کے صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔جنرل سیکرٹری افتاب احمد ایڈوکیٹ۔سینئر نائب صدر بخت نواز خان ایڈوکیٹ۔نائب صدر ادریس خان ایڈوکیٹ۔ جائنٹ سیکرٹری امتیاز خان۔اویس خان۔اکرام گران ایڈوکیٹ۔سردار حسین ایڈوکیٹ۔شیربھادر خٹک ایڈوکیٹ۔ظہیر اللہ خان ایڈوکیٹ۔محتیار خان ایڈوکیٹ۔شہاب ٹکر ایڈوکیٹ۔کمال خان ایڈوکیٹ۔الطاف حسین ایڈوکیٹ۔سید فواد ایڈوکیٹ۔شھاب اللہ خٹک ایڈوکیٹ۔محترمہ عائشہ گل ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر نے کہا کہ اے این پی کی قیادت کی طرف سے مدبرانہ فیصلوں اور ہر قسم حالات کے باوجود بے باک کردار سے اے این پی ملکی اور بین القوامی حالات کے تناظر میں اھم حیثیت اور مقام پیدا کرچکی ہے۔جس سے جمہوریت اور ملک و قوم کے دشمنوں کی نیندیں اڑھ چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی خطرناک کرپشن کی کہانیاں دن بدن سر اٹھا رہی ہے۔ضروری ہے۔کہ پہلے احتساب اور پھر انتخاب کیا جائے۔تاکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں پر اقتدار کے دروازے ھمیشہ ھمیشہ کے لئے بند ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ ملگری وکیلان تخت بھائی بار اور پشاور ہائی کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔اس موقع پر خدائی خدمت گار تحریک کے بانی باچہ خان اور خان عبدالولی خان کی طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایک اور تعزیتی قرارداد میں ممتاز قانون دان لطیف خان افریدی کے قتل پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ پڑھی گئ۔ اور دعائے معفرت مانگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔کہ تنظیم عنقریب نئے شامل ہونے والے وکلاء حضرات کے اعزاز میں اسقتبالیہ دیگی۔