پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختو نخواکے گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ دو چار دن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف آئیں گے اور بہت کچھ دے کر جائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، صوبائی نگراں کابینہ کیلئے کام مکمل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کر رہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے، الیکشن کے لیے آئین میں وقت دیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اب تو استعفے واپس لینے کیلئے دھرنے دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا، آٹے کا بحران بھی جلد ختم ہو جائے گا۔گورنر کے پی کے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی خود ٹیکنوکریٹ ہیں، وہ اہل لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں گے، عوامی نمائندہ ہوں، اپنی سکیورٹی کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے