کوہاٹ (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمدکی زیرصدارت بدھ کے روزریونیو سٹاف کی ماہانہ کارکردگی کااجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ریونیو اہلکاران و افسران اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔