جمرود(مانند نیوز) جمرود،عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے گورنمنٹ شھید عبدالاعظم آفریدی سکول جمرود میں تقریب کا انعقاد۔عالمی یوم تعلیم ہر سال 24 جنوری کو پاکستان سمیت تمام ممالک میں عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع خیبر اور دوستی ویلفئیر آرگنائزیشن کے تعاون سے گورنمنٹ شھید عبدالاعظم آفریدی سکول جمرود میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایجوکیشن آفس کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فار سکنڈری سکولز خان فراز، ڈپٹی ڈائریکٹر فضل ودود، گورنمنٹ شھید عبدالاعظم آفریدی سکول کا پرنسپل شاجہان آفریدی، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ہاشم آباد عبدالرحمان، نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ سٹاف اور سکول کے طلباء نے شرکت کی۔ مقررین نے عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاں ترقی کا دارومدار تعلیم پر منحصر ہے جہاں تعلیم کی شرح زیاد ہوگی، وہاں جہالت کا خاتمہ ہوگا، ترقی ہوگی،خوشحالی ہوگی اور امن امان کی فضا قائم ہوگی،ہم سب نے ملکر تعلیم کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے، آئے اس روز ہم سب عہد کریں کہ ملک کے کونے کونے کو علم کے زیور سے آراستہ کرنگے