وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں پشتون تحظ مومنٹ کے زیرِ اہتمام میرزاعالم پمپ سے امن چوک تک نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کے خلاف اور علی وزیر کی رہاٸی کے بارے میں احتجاجی ریلی نکالی گٸ۔ جسمیں علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا ایک اور جنازہ نکل گیا، ایک دفعہ پھر انصاف کا قتل ہوا، بد قسمتی سے نقیب اللہ محسود کو جنوری کے مہینے میں شہید کیا تھا اور جنوری کے ہی مہینے میں ان کے مرکزی قاتل راؤ انوار سمیت تمام قاتلوں کو انسداد دہشتگردی کی دہشت گرد عدالت نے بری کردیا۔ جبکہ دوسری طرف اس ریاستی قتل کے خلاف آوازیں اٹهانے والے ہم جیسے لوگ گزشتہ چار سال سے انہیں عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات میں پیشیاں بھگت رہے ہیں اور علی وزیر جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزار رہا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راؤ انوار اور دیگر کا بری ہونا نہایت ہی شرمناک ہے۔ ریاستی سرپرستی میں پلنے والے قاتلوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم پشتونوں کو انصاف نہیں ملتا۔ نقیب اللہ محسود کیس میں کارروائی اور فیصلہ نے انصاف کے نظام میں موجود خامیوں کو بے نقاب  کردیا ہے۔ایک جانب ریاستی سرپرستی میں پلنے والے راؤ انوار جیسے پشتونوں کے قاتلوں کو بری کر دیا جاتا ہے اور دوسری جانب ہمارے لوگوں کے لیے حقوق اور انصاف کا مطالبہ کرنے والے علی وزیر اور دیگر پشتون سیاسی کارکنان کو قید رکھا جاتا ہے۔ ملک کا عدالتی نظام پشتونوں کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے