وانا (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کے سینئر رہنما والی محمد وزیر نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔ فوری صاف و شفاف انتخابات ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہیں۔ عدلیہ سمیت تمام ملکی ادارے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں عمران خان لازم و ملزوم ہیں اور ان کو نااہل کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ کرونا حالات میں بھی ملکی معیشت کو بہترین انداز میں چلانے والے عظیم لیڈر پالیسیوں کی بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا۔ جبکہ امپورٹڈ حکومت کے نام نہاد ارسطو ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اس کا الزام پاکستان تحریک انصاف حکومت پر تھوپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی کرپشن اور نااہلیوں کے باعث اس وقت ملک ڈیفالٹ کر طرف جارہا ہے۔ جبکہ امپورٹڈ حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے۔ امپورٹڈ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے اقدامات کرنے کی بجائے عمران خان کی سیاست کا راستہ روکنے کیلئے سازشیں تیار کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ عمران خان کو سیاست نہ آنے کا طعنہ دینے والے آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل سے اپنے اوسان خطا کر بیٹھیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دور عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔ یہ بات امپورٹڈ حکومت اچھی طرح جانتی ہے اور اس لئے انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ حقیقی آزادی کے جنگ آخری مراحل میں ہے۔