حویلیاں(مانند نیوز) تحصیل حویلیاں میں پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال حویلیاں میں پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے پیٹرول پمپس کا معائنہ کر رہی ہیں۔شہریوں کو پیٹرول ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں تمام پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیٹرول پمپ انتظامیہ کو پیٹرول کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔