اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اگلا اقدم اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز سے لاجز، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو مراعات واپس کرنے کے پیغامات بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ارکان کو فراہم کئے گئے لاجز بھی واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے لاجز خالی کرانے کے احکامات بھی سی ڈی اے کو موصول ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے 11اپریل2022سے منظور کئے تھے۔ ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے