شرینگل(نمائندہ مانند)دیر بالا،این سی ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے تعاؤن سے عالمی یوم تعلیم کا انعقاد،تعلیم کو جدید سائنسی خطوط پر ڈھالنے اور روائتی طریقہ تدریس کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں،تقررین کا خطاب۔تفصیلات کی مطابق این سی ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم دیر بالا کے تعاؤن سے عالمی یوم تعلیم کے تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی محمد زادہ خان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرکے علاوہ نورزادہ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری بوائز سکاؤٹ ایسو سی ایشن دیر بالا،ملک شاہ عالم خان چیئر مین ولج کونسل بیبیوڑ،امتیاز خان پولیٹکل لیڈر بیبیوڑ،مجیب اللہ سیکرٹری ولج کونسل سیرئی نصرمن اللہ ڈی ڈی این سی ایچ ڈی،شیرمحمد اسسٹنٹ ڈائیریکٹر این سی ایچ ڈی اور شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ24جنوری کو عالمی یوم تعلیم کے طور پر پوری دنیا میں منایا جا تا ہے۔جس سے ہم معیاری تعلیم وتدریس کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں۔اور اس سلسلے میں جو کمی رہ جاتی ہے اس کیلئے حکمت عملی بناتے ہیں۔مقررین نے محکمہ تعلیم کے حکام سے ملک کی بہتری کیلئے تعلیمی معیار کی طرف خصی توجہ اور اقدامات کا مطالبہ کیا۔مقررین نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی روشن مستقبل کیلئے بھر پور جدو جہد کریں۔اور بچوں کے تعلیم میں اپنے حصے کا کردار کما حقہ ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے