اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خود اپنی حکومت توڑنے والا اب رو رہا ہے، وعدہ کرتی ہوں ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ نئی ذمہ داریوں کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر میں آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔ن لیگی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ آپ کے اور میرے محبوب قائد نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو 3 بار اللّٰہ نے حکومت دی، انہوں نے تینوں بار نکالا، ان لوگوں نے نواز شریف کو 2 بار ملک سے نکالا، ن لیگی قائد آج بھی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا، کچھ وقت لگے گا، اسحاق ڈار پر یقین رکھو، انشاءاللّٰہ معیشت کو سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس کی حکومت تھی، خود ہی اپنی حکومت توڑ کر اب وہ رو رہا ہے۔ن لیگی سینئر نائب صدر نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی اس کی حکومت ہے اور الزام ن لیگ کو دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے وقوف نہیں، ن لیگ اور میرے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، جس دن الیکشن ہوں گے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے