نیویارک(مانند نیوز  ڈیسک) اقوام متحدہ نے پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بریفنگ کے دوران مذمتی بیان پڑھ کر سنایا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔مذہب، عقیدے کی آزادی اور پرامن عبادت گزاری بنیادی انسانی حق ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دہشتگردی، پرتشدد واقعات اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت، عوام کے ساتھ ہے۔سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 83 جبکہ زخمیوں کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے